۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مسلمانان کانادا به رهگذاران شاخه‌های گل اهداء کردند

حوزہ/ اسلامی کمیونٹی آف ٹورنٹو کے ممبروں کا ایک گروپ فرانسیسی قونصل خانے کے سامنے جمع ہوا اور پیغمبر اسلام (ص) کی توہین کیے جانے کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کے اظہار کے لئے راہگیروں میں پھولوں کے گلدستے تقسیم کیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی نے euronews کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ پیش کی ہے کہ کینیڈا کی مسلم کمیونٹی نے پیغمبر اسلام (ص) کی توہین کی مذمت میں احتجاج کیا اور اس دوران ہمدردی اور یکجہتی کی علامت کے طور پر راہگیروں میں تحفے کے طور پر پھول پیش کر دیئے۔

 مظاہرین نے فرانس کے ساتھ بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں پیرس اور نائس میں متعدد حملے ہوئے ہیں۔ آخری حملے میں ، تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے یورپی یونین کے رہنماؤں کے ساتھ ایک آن لائن ملاقات میں ان حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ان حملوں کو دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .