۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
مادری زبان

حوزہ/آج 'عالمی یوم مادری زبان' دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے. اس موقع پر مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج دنیا بھر میں 'عالمی یوم مادری زبان' منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

بھارت میں بھی عالمی یوم مادری زبان کے موقع مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

بھارت کے نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں ایک پروگرام میں شرکت کی اور مادری زبان کی اہمیت و ضرورت پر زور دیا۔

انھوں نے کہا کہ مادری زبانیں صرف بات چیت کا ذریعہ نہیں ہے بلکہ یہ ہمیں اپنے ورثہ سے جوڑتی ہیں۔

مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر جاری ایک پیغام میں نائیڈو نے کہا کہ ہمیں بنیادی تعلیم سے لے کر انتظامی امور تک ہر شعبہ میں مادری زبان کے استعمال کو فروغ دینا چاہئے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اپنے خیالات و احساسات کا اظہار اپنی مادری زبان میں تعمیری انداز میں ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ مادری زبان کے عالمی دن پر میری دلی مبارکباد۔ لسانی تنوع ہمیشہ ہماری تہذیب کا اساس رہا ہے۔

ہماری مادری زبانیں صرف رابطہ کا ایک ذریعہ نہیں ہیں بلکہ ہماری شناخت کو قائم کرتے ہوئے ہمیں اپنے ورثے سے جوڑتی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .