۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
کراچی میں ایک روزہ مکتبِ مہدویت سیمینار کا انعقاد

حوزہ/ ہمارے نوجوان اس دور میں عصری علوم کے ساتھ ساتھ دین کی مکتبی و نظریاتی شناخت حاصل کریں جوکہ دین کی اصل شناخت ہے اور پھر اسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے امام زمان (عج) کی عالمی حکومت کے لئے زمینہ سازی کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کراچی/ پروفیشنلز آف تحریک بیداری کے زیر اہتمام مسجد و امام بارگاہ مدینۃ العلم، گلشن اقبال، کراچی میں ایک روزہ عظیم و الشان سمینار بعنوان "مکتب مہدویت" منعقد ہوا۔جس میں کراچی بھر سے پروفیسرز، آساتید، دانشور حضرات، طلابِ جامعات اور دیگر پروفیشنل طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت فرمائی۔

تصویری جھلکیاں: کراچی میں ایک روزہ مکتبِ مہدویت سیمینار کا انعقاد

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام الہی سے کیا گیا اس کے بعد معروف انقلابی نوحہ خواں برادر ابرہیم بلتستانی نے امام مہدی کے حضور اظہار عقیدت پیش کیا بعد ازاں مقررین نے امام مہدی علیہ السلام کی سیرت کے مختلف پہلو پر روشنی ڈالی اور جوانوں کو عصر حاضر میں درپیش مسائل سے نمٹنے اور استعمار کے مقابلے میں اپنے اہنی دیور بنکر اپنے اپنے علاقوں کو مغربی ثقافتی یلغار سے بچانے کی بھی ترغیب دی اگلے مرحلے میں کیرئر کونسلنگ کا ایک سیشن ہوا جس میں ماہرین نے طلاب کو کیریئر کونسلنگ کے حوالے سے گائیڈ کیا۔

مرکزی خطاب علامہ ذیشان حیدر فانی نے امام مہدی کی سیرت پر روشنی ڈالی اور جوانوں کو۔ اس بات کی تائید کی کہ یہ دور تمام سابقہ ادوار سے مختلف ہے اس میں اپنے آپ کو تمام تر آلائیشوں سے بچاکر اپنی شخصیت کو اس سانچے میں ڈالنا ہے کہ جس کا تقاضا ہمارے وقت کے امام ہم سے کرتے ہیں۔

علامہ موصوف نے اسی ضمن میں مزید فرمایا کہ نوجوان اس دور میں عصری علوم کے ساتھ ساتھ دین کی مکتبی و نظریاتی شناخت حاصل کریں جوکہ دین کی اصل شناخت ہے اور پھر اسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے امام زمان عج کی عالمی حکومت کے لئے زمینہ سازی کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .