۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
News ID: 367215
2 اپریل 2021 - 01:06
کشمیر بے نظیر جنت لہو لہان

حوزہ/ کشمیر جنت بے نظیر کو اپنے ظلم اور بربریت کی وجہ سے ایک تاریک جہنم میں تبدیل کردیا ہے، جہاں ہرروز کسی نہ کسی گھر سے مظلوم اور درد بھرے نالہ و سسکیوں کی مظلمومانہ فریاد بلند ہوتی ہے۔

از قلم : عباس افضل بسیجی، حوزہ علمیہ قم المقدس ایران

اگر فردوس بر روی زمین است 
ھمیں است و ھمیں است و ھمین است

حوزہ نیوز ایجنسیآج اس فردوس زمین جس کو کشمیر کا نام دیا گیا ہے میں ہر طرف آہ و صدا اور پُر سوز نالہ و فریاد کی گونجیں فضا کو غمگین کررہی ہیں اور کشمیر کا چپہ چپہ اور اس کے کوہ و سار و خوب صورت اور دل کو موہ لینے والی وادیاں غم کا پیام اور مظلومیت کی عکاسی کرتی ہیں، یہ وادی کشمیر جس کو زمین پر جنت سے تمثیل کیا جاتا تھا  لیکن ہندوستانی جابر و سفاک ترین حکومت جس نے ماضی کے تمام جابرین و ظالمین حکمرانوں کی تاریخ کا اعادہ کیا ہے نے اس جنت بے نظیر کو اپنے ظلم اور بربریت کی وجہ سے ایک تاریک جہنم میں تبدیل کردیا ہے، جہاں ہرروز کسی نہ کسی گھر سے مظلوم اور درد بھرے نالہ و سسکیوں کی مظلمومانہ فریاد بلند ہوتی ہے۔
سنا ہے بہت  سستا ہے خون  وہاں  کا 
اک بستی ہے جسے لوگ کشمیر کہتے ہے 

کشمیر کی مظلومیت دیکھ کر بہت برس پہلے حکیم الامت اور اسلام شناس شخصیت علامہ سر محمد اقبال کچھ اس طرح رقمطراز ہیں۔

 آج وہ کشمیر ہے محکوم و مجبور و فقیر 
 کل جسے اھل نظر کہتے تھے ایران صغیر

ایک وقت ایسا بھی تھا کہ اس وادی گل پوش میں ہر طرح کے اھلیان مذاھب رہتے تھے اور ہر طرف سے امن ہی امن پھلا ہوا تھا اور یہ وادی گل پوش اپنی لہروں نہروں ہواؤں اور بادلوں سے انسان کا  دل کھچتی تھی اور دنیا کا ہر کوئی انسان اس وادی گل پوش کو جنت بے نظیر کہتا تھا لیکن اس جابر حکومت نے اس جنت کو جہنم بنادیا اگر ہم کو اس سر زمین کو پھر سے جنت بنا ہے تو اسکا راہ حل صرف آزادی ہے، یعنی ھم صرف حق خود ارادیت سے ہی اپنے اس ویران وطن کو دوبارہ آباد کرسکتے ہیں۔

شہد کا خون ایک نہ ایک دن رنگ ضرور لاتا ہے، لیکن اسمیں سب سے جو اہم ترین مرحلہ وہ رہبریت ہے،رہبریت کو مظبوت کرنا ہے اب ہم سبوں کو زمہ داری ہے کہ اپنے وطن کا دفاع کریں اور مرتے دم تک لڑتے رہیں، ایک قوم کا رہبر اس قوم کا نجات دھندہ ہوتا ہے۔
سو مرے مگر سو کا سردار نہ مرے

نوٹ: حوزہ نیوز پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں حوزہ نیوز اور اس کی پالیسی کا کالم نگار کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .