۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
استاد فاطمی نیا

حوزہ / آئیے ایک ایسا روزہ رکھیں جو سب پر واجب ہے۔ حتی کہ بستر پر موجود مریض پر بھی واجب ہے اور وہ اپنے حرام اور گناہ سے روزہ رکھنا ہے اور اس روزے کی پوری عمر افطار نہیں ہے، ایک بار بھی اس روزے کو افطار نہیں کیا جا سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، استاد فاطمی نیا نے اپنے انسٹاگرام کے پیج پر اپنے باپ مرحوم آیۃ اللہ سید اسماعیل اصفیائی (قدس سرہٗ) کے ماہ رمضان میں ایک سفر کے دوران اپنی فیملی کو لکھے گئے خط کو منتشر کیا ہے۔ جس کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

 "مہم مطلب یہ ہے کہ ماہ مبارک رمضان زمین و آسمان سے بزرگ تر ہے۔ میرے بچو! میں نے سنا ہے کہ آپ مریض ہیں، تینوں روزے سے اجتناب کریں۔ آئیے ایک ایسا روزہ رکھیں جو سب پر واجب ہے حتی بستر میں پڑے ہوئے مریض پر بھی اور وہ  روزہ حرام اور گناہ سے روزہ رکھنا ہے کہ جس کی ساری عمر افطار نہیں ہے۔

اگر دعائے جوشن کبیر اور اس جیسی دعائیں نہیں پڑھ سکتے تو بے ہودہ اور فضول باتوں سے سکوت بہت اچھا عمل ہے اور اس کا نتیجہ بھی بہت عمدہ ہے اور اس سکوت کے بغیر نماز اور دعاؤں کا بہت زیادہ فائدہ نہیں ہے"۔

سید اسماعیل

تبصرہ ارسال

You are replying to: .