۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
پیگاسس(pegasus) انسانیت کیلئے خطرہ

حوزہ/ پیگاسس سافٹ وئیر جاسوسی کرنے والا جادو ہے جو کہیں بھی پہنچ سکتا ہے، کسی بھی موبائل میں اتر سکتا ہے، کسی بھی انسانی حقوق کو پاؤں تلے روند سکتا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کا فون بند ہو یا آن ہو آپ کی کالز ایس ایم ایس، واٹس ایپ کی تمام معلومات لے سکتا ہے۔

تحریر: شاہد عباس ہادی 

حوزہ نیوز ایجنسی صیہونی طاقتیں پورا زور لگارہی ہیں کہ دنیا ان کی مٹھی میں ہو اور اسلامی و غیر اسلامی ہر ریاست کو اپنا غلام بنائیں۔ جس کیلئے انہوں نے کئی شیطانی حربے استعمال کئے۔ شیطانی تنظیمیں تشکیل دیں اور انسانیت کا سرعام قتل کیا۔ داعش اور کورونا کی طرح پیگاسس سپائی وئیر بھی انسانیت کے قتل کی مشین ہے، جس کے موجد اسرائیل کے انسان نما درندے ہیں۔ 

پیگاسس سافٹ وئیر جاسوسی کرنے والا جادو ہے جو کہیں بھی پہنچ سکتا ہے، کسی بھی موبائل میں اتر سکتا ہے، کسی بھی انسانی حقوق کو پاؤں تلے روند سکتا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کا فون بند ہو یا آن ہو آپ کی کالز ایس ایم ایس، واٹس ایپ کی تمام معلومات لے سکتا ہے۔ موبائل کا کیمرہ اور ویڈیو/آڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے جاسوسی کرسکتا ہے۔ 

پیگاسس کو اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنی این ایس او نے لانچ کیا اگر آپ این ایس او کی ویب سائٹ پر جائیں گے تو اس کا پرامن تعارف ضرور پائیں گے کہ اس کالے جادو کو دہشتگردی کے خلاف لانچ کیا جارہا ہے، امن کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ہاں! اسرائیل و امریکہ نے تمام شیطانی تنظیمیں بھی امن کے نام پر بنائی ہیں اور اسی امن کے نام پر انسانی حقوق کی دھجیاں اڑاتے آئے ہیں۔ 

المیادین و الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کو اس وقت خبر ہوئی جب متحدہ عرب امارات کے سیاسی رکن نے اپنے فون کا فورنزک چیک اپ کروایا فورنزک سے یہ تو معلوم ہوا کہ ڈیٹا سے چھیڑ چھاڑ ہوئی ہے مگر کس نے کی یہ معلوم نہیں ہو سکا۔ فرانسیسی اخبار لی موند کے مطابق بھارت سمیت سڑسٹھ ممالک کے اداروں کی پیگاسس تک رسائی ہے، جب نریندر مودی نے جولائی دو ہزار سترہ میں اسرائیل کا دورہ کیا اس وقت پیگاسس سسٹم خریدا گیا نتیجتا بھارت میں زیادہ خطرناک صورتحال ہے، جاسوسی کے ذریعے سے قتل و غارت بڑھنے کے امکانات ہیں۔ جمہوری ممالک میں اس سافٹ وئیر کا استعمال جمہوریت کیلئے خطرہ ہے جس سے آمریت رواج پائے گی لہذا اس کا بےتحاشہ استعمال ناصرف جمہوریت کیلئے خطرہ ہے بلکہ انسانیت کیلئے بھی وبال جان ہے۔ 

یہودی طاقتوں نے انسانیت کا قتل عام کیا، خونی تنظیمیں بنائی، موسیکی و فحاشی کے ذریعے انسانی دماغ کو مفلوج کیا، ایسے طریقے استعمال کئے جن سے انسانیت قتل ہوتی نظر آئی۔ پیگاسس کی خرید و فروخت سے یہودی طاقتوں کا آلہ کار بننا ہماری لئے رسوائی ہے۔ اس کے استعمال سے ہر انسان کی حرمت محفوظ نہیں رہ سکتی، انسانی اقدار پائمال ہوتے نظر آتے ہیں۔ انسانیت کے ناطے ہرایک کو چاہیے یک جاں ہو کر یہودی طاقتوں اور ان کے آلہ کاروں کے خلاف آواز بلند کریں، ان طاقتوں کا راستہ روکیں اور انسانی حقوق کا تحفظ کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .