۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ حسن ظفر نقوی

حوزہ/ اسلام اور مسلمانوں پر کفر و شرک کی طاقتیں ہر طرف سے یلغار کر رہی ہیں ہمیں متحد اور متفق ہونے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ بوتراب امام بارگاہ عزیز آباد میں محرم الحرام کی ساتویں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عالم اسلام انتشار اور زبوں حالی کا شکار ہے مسلمان شدید اختلافات کا شکار ہیں اور اسلام دشمن طاقتیں اس ساری صورتحال کا فاٸدہ اٹھا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب اسلام اور مسلمانوں پر کفر و شرک کی طاقتیں ہر طرف سے یلغار کر رہی ہیں ہمیں متحد اور متفق ہونے کی ضرورت ہےآج کےحالات میں مسلمانوں کی عزت سربلندی کا راز امام حسین علیہ السلام کی سیرت پر عمل کرنے میں ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .