حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ علوی گرگانی نے قندھار کی شیعہ مسجد میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں پیغام جاری کیا ہے کہ جو مندرجہ ذیل ہے:
باسمه تعالی
قال الله تعالی:« و ما نقموا منهم الّا أن یؤمنوا بالله العزیز الحمید »
پہلے ظلم و بربریت کے فورا بعد تکفیری گروہ کی دوبارہ قندھار کی مسجد فاطمیہ میں بربریت نے عملی جامہ پہنا جس کے نتیجے میں افغانستان کے انگنت شیعہ نمازی اور بے گناہ افراد خون میں نہا گئے اور ہر آزادی طلب انسان کو روتا بلکتا چھوڑ گئے۔
کیا ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ ظاہرا ترقی یافتہ ممالک جن کی حقوق بشری کی فریاد سمع خراشی کا سبب بنی ہوئی ہے وہ اس ظلم اور بربریت کے خلاف رد عمل جتاتے ہوئے ایسے گروہوں کی مدد سے کنارہ کشی اختیار کر لیں؟
یقینا اگر علماء کی بات پر توجہ دی جاتی اور مشرق وسطی کو تکفیری گروہ کے لئے کھولا نہیں جاتا اور داعش کی بیخ کنی کے بعد ایسی فکر کی حمایت نہ کی جاتی تو آج یہ دن دیکھنا نہیں پڑتا۔
امید کرتا ہوں کہ خدا ان شہیدوں کو اجر وافر سے نوازے اور پسماندگان کو صبر و اجر عطا کرے اور تمام مستضعفین کے لئے حقیقی گشایش مہیا کرے۔
١٦/ ١٠/ ٢٠٢١