۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اسرائیلی جھنڈا

حوزہ/ امت مسلمہ سےخیانت اور لاکھوں فلسطینی مسلمانوں کے خون سے غداری کرنے والے نام نہاد اسلامی ملک متحدہ عرب امارات میں سرکاری طور پر اسرائیل کا پرچم لہرا دیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امت مسلمہ سےخیانت اور لاکھوں فلسطینی مسلمانوں کے خون سے غداری کرنے والے نام نہاد اسلامی ملک متحدہ عرب امارات میں سرکاری طور پر اسرائیل کا پرچم لہرا دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق،اسرئیل کو تسلیم کئے جانے کے بعد متحدہ عرب امارات میں تعینات ہونے والے پہلے اسرائیلی سفیر عامر ہائیک کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے صدارتی محل میں اسرائیلی قومی ترانے کی دھن بھی بجائی گئی اور سرکاری سطح پر اسرائیلی جھنڈا بھی لہرادیا گیا۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خائن نام نہاد اسلامی ممالک کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور ان سے تعلقات قائم کرنے پر پوری امت مسلمہ میںشدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • سید قمر عباس قنبر نقوی IN 20:55 - 2021/11/17
    0 0
    *لفظِ عرب* سے جڑے ملک متحدہ عرب امارات میں غاصب اور اسلام و انسانیت دشمن اسرائیل کا سرکاری سطح پر قومی پرچم لہر انہ حکومت متحدہ عرب امارات کا انتہائی غلیظ عمل ہے انِ کا یہ عملِ نحس قبلہ اوًل مسجد اقصٰی کے تقدس کی پائمالی اور شہدائے فلسطین کے پاک خون کی بے حرمتی ہے، حکمرانِ متحدہ عرب امارات بارگاہ خدائے عظیم میں توبہ و استغفار اور ملٙتِ مسلمہ سے معافی و معذرت کے ساتھ اپنا یہ غیر اسلامی، غیر انسانی اور غیر عقلی فیصلہ بلا تاخیر واپس لیں ورنہ تاریخ ان منفعت پسند اور بزدِل حکمرانوں کو کبھی معاف نہ کر ے گی اور ان شمار بھی تاریخ کے صفات میں نمرود، فرعون اور یزید کی صف میں ہو گا- سید قمر عباس قنبر نقوی سرسو ی / نئی دہلی جنرل سیکرٹری ، واعظین و مفکرین بورڈ