۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
جامعہ روحانیت بلتستان کی جانب سے قم المقدسہ میں آزمون کارشناسی ارشد کے آزمائشی امتحان منعقد ہوا

حوزہ/ جامعہ روحانیت بلتستان کے شعبہ تعلیمات کی جانب سے آزمون کارشناسی ارشد کے امتحانات کی آمادگی کے لئے آزمائشی امتحان آج جمعہ 26 آذر کو فاطمیہ ہال حسینیہ بلتستانیہ میں برگزار ہوا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت بلتستان کے شعبہ تعلیمات کی جانب سے آزمون کارشناسی ارشد کے امتحانات کی آمادگی کے لئے آزمائشی امتحان آج جمعہ 26 آذر کو فاطمیہ ہال حسینیہ بلتستانیہ میں برگزار ہوا۔ جس کا آغاز کلام مجید کی نورانی آیتوں سے ہوا ہے۔ اس کے بعد مسئول آموزش جناب حجۃ الاسلام غلام مصطفی حلیمی نے امتحان اور جامعہ روحانیت بلتستان کا مختصر تعارف پیش کیا اور طلاب عزیز کو ایک الہی سنت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعی و تلاش کرنا ہماری ذمہ داری ہے پھر نتیجہ دینا خداکی ذمہ داری ہے۔

آخر میں رئیس جامعہ روحانیت حجۃ الاسلام حسین حیدری اور نائب رئیس حجت الاسلام سید حامد رضوی و استاد حوزہ حجۃ الاسلام محمد علی ممتاز اور آموزش کے تمام معاونین کا شکریہ ادا کیا۔ اس امتحان میں مدرسہ امام خمینی،القائم ،المنتظر،واحد آشتیان ،نمائندگی خراسان ،شہابیہ ،امام علی کے پاکستانی اور ہندوستانی طلاب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .