سوال: اگر مجالس عزاءميں شرکت کرنے سے بعض واجبات ترک ہوجاتے ہوں مثلاً صبح کى نماز قضا ہوجاتى ہو تو آيا دوبارہ ايسى مجالس ميں شرکت نہيں کرنا چاہيئے يا يہ کہ ان مجالس ميں شرکت نہ کرنا اہل بيت عليھم السلام سے دورى کا سبب ہے؟
جواب: واضح ہے کہ واجب نماز ،مجالس عزاءاہل بيت عليھم السلام ميں شرکت کى فضيلت پر مقدم ہے اور عزاءاہل بيت عليھم السلام ميں شرکت کے بہانے نماز کا ترک کرنا جائز نہيں ہے ليکن اس طرح سے شرکت کى جاسکتى ہے کہ نماز سے مزاحمت پيدا نہ ہو۔