۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
علی الفتلاوی

حوزہ/ شیخ علی الفتلاوی نے کہا: ’’بہار شہادت‘‘ فیسٹیول کےکئی اہداف و مقاصد ہیں، ان میں امت اسلامیہ کا فکری اور ثقافتی لحاظ سے جائزہ لینا بھی شامل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کربلائے معلی حرم امام حسین علیہ السلام میں منعقد 17ویں ’بہار شہادت‘ فیسٹیول میں 30 سے زائد عرب اور دوسرے ممالک کی اہم شخصیات نے شرکت کی، حرم امام حسین (ع) کے ثقافتی امور کے نائب سربراہ شیخ علی الفتلاوی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ’’بہار شہادت‘‘ فیسٹیول کےکئی اہداف و مقاصد ہیں، جس میں امت اسلامیہ کا فکری اور ثقافتی لحاظ سے جائزہ لینا بھی شامل ہے، اسی طرح اس فیسٹیول کا سب سے اہم مقصد یہ ہے کہ ہم محققین عالم کو دعوت دیتے ہیں تا کہ ہم ان سے دریافت کر سکیں کہ وہ اسلامی ثقافت سے کس درجہ واقفیت رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں کیا لکھتے اور کیا شائع کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: اس فیسیول کا ایک اور اہم مقصد تمام انسانی معاشروں اور خاص طور پر مسلمانوں کے درمیان انسانی اور مذہبی تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔

شیخ الفتلاوی نے مزید کہا: مختلف ممالک اور مختلف مذاہب، فرقے اور قومیتوں سے لوگوں کے آنے اور ملاقات کرنے کا فائدہ یہ ہے کہ ایک دوسرے کے تجربے منتقل ہوتے ہیں اور اور ایک دوسرے کی ثقافت سے آشنائی ہوتی ہے، اس یہ پتہ چلتا ہے کہ ہماری ثقافت کیا ہے اور دوسروں کی ثقافت کیا ہے، ہمارا نظریہ کیا ہے اور دوسروں کے کیا نظریات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: یہ فیسٹیول عراقی معاشرے اور دیگر معاشروں کو اسلامی ثقافت و اقدار اور ثقافت محمدی ؐسے آشنا کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

واضح رہے کہ 17 ویں بہار شہادت فیسٹیول میں مختلف پروگرام شامل ہیں جیسے شعری نشست، کتابوں کی نمائش، علمی نشستیں وغیرہ ، اور یہ پروگرام 5 دنوں تک جاری رہے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .