۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
سنجان

حوزہ / محترمہ خانم خدام نے کہا: قرآن کی نظر میں مرد اور عورت بعض لحاظ سے برابر اور بعض جہات سے مختلف ہیں، فضیلت کا واحد معیار تقویٰ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، مدرسہ علمیہ حضرت زہرا (س) سنجان میں ایران کے شہر اراک کے مدارس کی اساتذہ کے ساتھ "اسلام میں مرد اور عورت کی شخصیت اور اختلافات کا جائزہ" کے عنوان سے ایک تعلیمی ورکشاپ منعقد ہوئی۔

محترمہ خانم خدام نے گفتگو کے دوران کہا: وہ تمام آیات اور روایات جو علم و دانش کے متعلق نقل ہوئی ہیں، جیسے "یا ایھا الناس" اور "یا ایھا الذین آمنوا" وغیرہ، یہ سب عمومیت پر دلالت کرتی ہیں اور ان سب میں خواتین بھی شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: اسلام علم کو نور اور جہالت کو ظلمت اور تاریکی سے تعبیر کرتا ہے لہذا علم کا سیکھنا تمام مردوں اور عورتوں پر فرض ہے۔

حوزہ علمیہ خواہران اراک کی اس استاد نے کہا: مرد اور عورت بعض لحاظ سے برابر ہیں اور بعض لحاظ سے مختلف ہیں، لیکن فضیلت کا واحد معیار تقویٰ ہے۔

انہوں نے کہا: انسانی اور اعمال کی قدر کے لحاظ سے مرد اور عورت کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے لیکن حقوق و فرائض کے لحاظ سے انصاف ہے نہ کہ مساوات۔

قرآنی نقطہ نگاہ سے مرد و زن کی برتری کا معیار تقویٰ ہے

تبصرہ ارسال

You are replying to: .