۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
تعزیتی اجلاس

حوزہ/ برصغیر پاک و ہند میں دینی و دنیاوی تعلیم کے فروغ اور دیگر کارہائے خیر کی بدولت محسن ملت مکتب تشیع کے تمام علماء میں سب سے نمایاں مقام پر فائز تھے۔ گویا انہوں نے علم و عشق کو جمع کرکے عمل خیر کا وہ نمونہ پیش کیا جو صرف انہی کا حصہ تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد/ جامعۃ الکوثر میں آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی طاب ثراہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اپنے خصوصی خطاب میں حجۃ الاسلام و المسلمین سید عقیل الغروی نے کہا کہ انہیں بچپن ہی سے محسن ملت کی ذات والا صفات سے قربت اور عقیدت کا شرف حاصل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجف اشرف میں اپنے طالب علمی کے زمانے میں محسن ملت کی پہلی کتاب "النھج السوی فی معنی المولی والولی" جب منظر عام پر آئی تو ہمارے گھروں اور برصغیر کے علمی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، گویا محسن ملت کی اس معرکۃ الآراء کتاب نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے۔

تصاویر دیکھیں:

جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کی یاد میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد

انہوں نے مزید کہا کہ برصغیر پاک و ہند میں دینی و دنیاوی تعلیم کے فروغ اور دیگر کارہائے خیر کی بدولت محسن ملت مکتب تشیع کے تمام علماء میں سب سے نمایاں مقام پر فائز تھے۔ گویا انہوں نے علم و عشق کو جمع کرکے عمل خیر کا وہ نمونہ پیش کیا جو صرف انہی کا حصہ تھا۔

تعزیتی ریفرنس سے دیگر مقررین کے علاوہ جنرل ریٹائرڈ اطہر عباس اور معروف ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر نذیر احمد نے بھی خطاب کیا اور محسن ملت کو ایک ایسا داعی راہ حق قرار دیا جنہوں نے ان کی زندگی کا رخ سوئے حق موڑ کر دنیا و عقبیٰ سنوار دی۔

اس عظیم الشان ریفرنس کے اختتام پر قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مرحوم محسن ملت کی بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کی۔ جس کے بعد شرکاء نے مرقد محسن ملت پر حاضری دی اور ان کی بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .