پیر 30 دسمبر 2024 - 13:49
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی تنازع+رپورٹ

حوزہ/ طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 19 پاکستانی سرحدی محافظوں کو نشانہ بنایا ہے، لیکن پاکستان کے حکام اور سرکاری ذرائع نے اس دعوے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 19 پاکستانی سرحدی محافظوں کو نشانہ بنایا ہے، لیکن پاکستان کے حکام اور سرکاری ذرائع نے اس دعوے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق، تحریک طالبان پاکستان (TTP)، جسے حالیہ دنوں میں "فتنہ خوارج" کے نام کیا جا رہا ہے، اس نے افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ تاہم، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے ان کوششوں کو قاطع جواب دیتے ہوئے ناکام بنا دیا، جس کے نتیجے میں 15 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں تقریباً 25 دہشت گردوں نے طالبان کے سرحدی ٹھکانوں کی مدد سے کرم ایجنسی اور شمالی وزیرستان کے علاقوں سے پاکستان میں گھسنے کی کوشش کی۔

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے اس کوشش کو ناکام بنایا، لیکن ناکامی کے بعد دہشت گردوں نے طالبان کی مدد سے پاکستان کی سرحدی چوکیوں پر فائرنگ شروع کر دی۔

پاکستانی حکام نے کئی بار افغان طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گرد عناصر کے استعمال سے روکے، تاہم، طالبان نہ صرف ان عناصر کے خلاف کوئی اقدام نہیں کر رہے بلکہ ان کی حمایت بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha