جمعرات 30 جنوری 2025 - 03:00
حدیث روز | دو افراد کی سرگوشی ایک مصیبت

حوزه/ امام موسی کاظم عليه السلام نے ایک روایت میں کسی اجتماعی محفل میں دو افراد کے سرگوشی کرنے کو ایک مصیبت قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ روایت کتاب «مسند الامام الكاظم عليه السلام» سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الكاظم عليه السلام:

اِذا كانَ ثَلاثَةٌ فى بَيْتٍ فَلايَتَناجىَ اثنانِ دُونَ صاحِبِهِما، فَإنَّ ذالِكَ مِمّا يَغـُمـُّهُ

حضرت امام موسی كاظم عليہ السلام نے فرمایا:

جب بھی تین افراد ایک گھر میں ہوں، تو ان میں سے دو کو اپنے ساتھی سے الگ ہو کر سرگوشی نہیں کرنی چاہئے کیونکہ یہ عمل تیسرے فرد کی اداسی اور ناراضگی کا سبب بنتا ہے۔

مسند الامام الكاظم عليه السلام، ج ۱، ص ۴۹۷

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha