منگل 4 فروری 2025 - 06:30
کتاب "عدم تحریف قرآن" کا چوتھا ایڈیشن شائع ہو کر منظر عام پر آ گیا

حوزہ / آیت اللہ سید حسن طاہری خرم آبادی کی تصنیف "عدم تحریف قرآن" کا چوتھا ایڈیشن شائع ہو کر منظر عام پر آ گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید حسن طاہری خرم آبادی کی پانچ جلدوں پر مشتمل سیریز "تبیین باورهای شیعی" (شیعہ عقائد کی وضاحت) کی دوسری جلد "عدم تحریف قرآن" 176 صفحات پر مشتمل ہے، جو مؤسسہ بوستان کتاب کی کاوشوں سے چوتھی بار شائع کی گئی ہے۔

شیعہ عقائد، اسلامِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خالص تعلیمات ہیں۔ جنہیں آئمہ معصومین علیہم السلام نے بیان فرمایا ہے۔ یہ عقائد قرآن کریم کی روشن تفسیر اور پیغمبر گرامی اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرامین و سیرت پر مبنی ہیں، جو انسان کو سعادت اور کمال کے راستے کی جانب مائل کرتے ہیں۔

تاریخ کے مختلف ادوار میں بعض فرقوں یا کج فہم افراد نے ان تفاسیر اور تعلیمات پر اعتراضات کیے اور شیعہ عقائد پر بے بنیاد طعنے و اعتراضات کیے۔ ان چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے شیعہ علماء نے قرآن، احادیث، تاریخ اور دیگر عقلی و نقلی علوم کی روشنی میں اسلامی عقائد کا بھرپور دفاع کیا اور اس سلسلے میں بیش قیمت علمی آثار تخلیق کیے۔

یہ مجموعہ بھی انہی علمی کوششوں کا حصہ ہے، جو پانچ جلدوں پر مشتمل ہے اور درج ذیل موضوعات پر مبنی ہے:

1. توحید اور زیارت

2. عدم تحریف قرآن

3. دعا اور توسل

4. تبرک اور زیارت قبور

5. شفاعت

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha