حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرینگر/ جموں و کشمیر کے معروف علمی و فکری ادارے ولایت ٹائمز کا سال 2025ء کا خصوصی محرم الحرام ایڈیشن شائع ہوکر منظر عام پر آگیا ہے، جو وادیٔ کشمیر سمیت پورے خطے میں وسیع پیمانے پر تقسیم کیا گیا ہے اور علمی، فکری و مذہبی حلقوں کی بھرپور توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔
یہ خصوصی شمارہ 40 صفحات پر مشتمل ہے جس میں اردو اور انگریزی زبانوں میں ممتاز علما، مصنفین، محققین اور طلباء کے تحقیقاتی و تجزیاتی مضامین اور فکری پیغامات شامل کیے گئے ہیں۔ یہ شمارہ فلسفۂ کربلا، تحریکِ عاشورا اور امام حسینؑ کے قیام کے مختلف زاویوں کو نہایت جامع انداز میں اجاگر کرتا ہے۔
اس خصوصی اشاعت کو نہ صرف طباعتی (ہارڈ کاپی) شکل میں وسیع پیمانے پر تقسیم کیا گیا ہے بلکہ اسے ادارے کی آفیشل ویب سائٹ
https://wilayattimes.com/epaper/
پر بھی شائع کر دیا گیا ہے، تاکہ دنیا بھر کے قارئین، بالخصوص علمی و تعلیمی حلقے اور کشمیری ڈائسپورا اس سے استفادہ کر سکیں۔









آپ کا تبصرہ