جمعہ 11 جولائی 2025 - 16:01
شدید ترین مشکلات میں حضرت عباس (ع) سے توسل کریں

حوزہ / علامہ حسن زادہ آملی نے امام جعفر صادق علیہ السلام سے نقل کیا ہے کہ جب کوئی بڑی اور سخت مشکل (کرب) پیش آئے، تو حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام سے توسل کرو، اور ۱۳۳ مرتبہ یہ ذکر پڑھو: «یا کاشِفَ الکَرْب عَنْ وَجه الحسین [علیه السلام] اِکْشِفْ کَربی بحق اَخیکَ الحسین»۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ نورانی کلام امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے جو علامہ حسن زادہ آملی رضوان اللہ علیہ نے نقل فرمایا ہے اور یہ شدید ترین مصیبتوں کے حل کے لیے ایک گراں قدر رہنما نسخہ ہے۔

علامہ حسن زادہ آملی (رضوان اللہ تعالی علیہ) فرماتے ہیں:

امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت ہے کہ آپ علیہ السلام نے فرمایا:

جب کوئی بڑی مصیبت (کرب) پیش آئے تو سیدالشہداء علیہ السلام کے علمبردار حضرت عباس علیہ السلام سے اس ذکر کے ساتھ توسل کرو: «یا کاشِفَ الکَرْب عَنْ وَجه الحسین [علیه السلام] اِکْشِفْ کَربی بحق اَخیکَ الحسین»

اسے حضرت عباس (عباس = عدد ۱۳۳) کے اسم مبارک کے عدد کے مطابق ۱۳۳ مرتبہ پڑھو۔

نوٹ: کرب کا مطلب ہے: بڑی اور سخت مشکل یا مصیبت۔

منبع: هزار و یک کلمه، کلمه ۸۷۳

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha