حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرحوم آیت اللہ بہجت نے اپنے ایک درس خارج کے دوران "کمالِ الٰہی تک پہنچنے کے مؤثر طریقے" کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے فرمایا:
انسان اپنی ذات کو فطری طور پر دوست رکھتا ہے اور یہی مخلوق اپنے خالق کی محبوب بھی ہے۔ انجام کار، انسان کو ایسا عمل کرنا چاہیے جس سے یہ محبتِ الٰہی آشکار اور آزاد ہو۔
زندگی کے سفر اور گوناگوں سرگرمیوں میں اگر مقصد یہ ہو کہ بندہ اپنے اور خدا کے درمیان محبت کو بڑھائے تو وہ حقیقی طور پر کمال کی سمت رواں دواں ہے۔
میری نظر میں، اس راہ میں سب سے آسان اور سب سے زیادہ اثر گزار عمل، "کثرت سے صلوات بھیجنا" ہے، وہ بھی ایسی نیت کے ساتھ جو سراسر عشق اور اخلاص پر مبنی ہو۔
جب بندہ محبت و اخلاص سے صلوات بھیجتا ہے تو وہ محسوس کرتا ہے کہ کس طرح یہ محبت پروان چڑھتی ہے اور حقیقت بن کر جلوہ گر ہوتی ہے۔
البتہ اس راہ میں اصل اور بنیاد عقیدہ اور ایمان پر ثابت قدم رہنا ہے۔









آپ کا تبصرہ