منگل 9 دسمبر 2025 - 10:32
سختی طلبہ کو مضبوط بناتی ہے، سہولت نہیں: آیت اللہ حائری شیرازی

حوزہ/ مرحوم آیت اللہ حائری شیرازی نے طلاب کی معیشت سے متعلق ایک اہم نکتے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آسان اور آرام دہ زندگی انسان کو مضبوط نہیں بناتی بلکہ سختی، محرومی اور مشکلات ہی طالبِ علم کو استقامت اور پختگی عطا کرتی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرحوم آیت اللہ حائری شیرازی نے اپنے ایک خطاب میں طلاب علوم دینیہ کی معیشت کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک طالب علم کی زندگی میں ہر چیز مکمل طور پر مہیا ہو، جیسے مناسب خوراک، لباس، رہائش اور دیگر سہولیات، تو اس سے اس کی علمی اور روحانی تربیت مؤثر انداز میں نہیں ہو پاتی۔

انہوں نے اس خیال کا جواب بھی دیا کہ سہولیات کی کمی سے طالب علم کی توجہ پڑھائی سے ہٹ جاتی ہے۔ ان کے بقول، ایسا شخص جس کی ہر ضرورت پوری ہو، اس باغ کی مانند ہے جسے باقاعدہ آبپاشی کی جاتی ہے، لیکن اگر ایک بار پانی نہ ملے تو وہ سوکھ جاتا ہے۔ جب کہ وہ طالب علم جو بھوک، تنگی اور مشکلات سے گزرتا ہے، وہ صحرائی درخت کی طرح بن جاتا ہے جو سالہا سال بغیر بارش کے بھی ثابت قدم رہتا ہے۔

آیت اللہ حائری شیرازی نے مزید کہا کہ جو صبر اور برداشت ایک صحرائی درخت ایک سال میں سیکھتا ہے، وہ ایک خوشحال باغ بیس دن میں بھی نہیں سیکھ پاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ طالب علمی کا اصل جوہر آسائش میں نہیں بلکہ صبر، سادگی اور استقامت میں پوشیدہ ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha