حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ توکل نے اپنے ایک خطاب میں "آخری دنوں میں ظہور کی تیاری" کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: میرے عزیزو! مشکلات کا خاتمہ ہونے والا ہے۔ سختاور تاریک رات، چاہے کتنی ہی لمبی ہو، آخر کار سچی اور روشن صبح لازماً آتی ہے۔ اللہ کی روش یہی ہے، لہذا مضبوطی سے کھڑے رہو۔
دین خدا کے سامنے، انقلاب کے سامنے، رہبر کے سامنے اور سب سے بڑھ کر اپنے ایمان کے سامنے کمزور مت پڑو۔
دشمن میدان سے پسپا اور بھاگ رہا ہے۔ یہ تمہارا مضبوط کھڑا ہونا ہی ہے جس نے اسے پیچھے دھکیلا ہے لہذا ثابت قدم رہو۔
اگر چند خائن میدان میں آگئے ہیں تو حیران مت ہو۔ حضرت آدم (ع) سے لے کر خاتم (ص) تک اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے لے کر آج تک، کیا اپنوں میں خائن نہیں تھے؟
یہ لوگ ہمیشہ موجود رہے ہیں، دنیا پرست مزدور، مال و منصب اور شہرت کے دلدادہ۔ لیکن ہمارا راستہ مقاومت اور استقامت کا راستہ ہے۔
جان لو میرے عزیزو! جو کوئی بھی امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کے لیے وقت مقرر کرے، اس کی بات باطل ہے اور وہ جھوٹا ہے۔
کسی نے بھی کسی زمانے میں کسی معصوم کی جانب سے ظہور کا وقت مقرر نہیں کیا۔ میں بھی وقت مقرر نہیں کرتا۔
لیکن ان شاءاللہ کے ساتھ اور پھر ان شاءاللہ، ہم زمانۂ ظہور کو درک کریں گے۔
خود کو تیار کرو، وہ دن آئے گا جب اس انقلاب کا پرچم رہبر معظم کے ہاتھوں اس کے اصلی مالک کے حوالے کیا جائے گا۔
یہ دن، غیبت کے آخری دن ہیں بشرطیکہ تم اپنی حفاظت کرو، مضبوط رہو اور دین خدا پر قائم رہو۔
ان شاءاللہ خدا کے سفیر راستے میں ہیں، اپنے دلوں کو تیار کرو۔









آپ کا تبصرہ