اتوار 18 جنوری 2026 - 06:00
حدیث روز | مبعث کے دن شیطان کی چیخ

حوزه / امام باقر علیہ السلام نے ایک روایت میں عيد مبعث کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ روایت کتاب "قرب الاسناد" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن حسب ذیل ہے:

وحدثنی مسعدة بن صدقة قال: حدثنی جعفر بن محمد، عن أبیه: إن إبلیس عدو الله رنّ أربع رنات: یوم لُعن، ویوم اُهبط إلی الارض، ویوم بعث النبی صلی الله علیه وآله، و یوم الغدیر.

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا:

خدا کے دشمن "شیطان" نے چار بار بلند آواز سے (ذلت کے مارے) چیخ ماری:

1۔ اس دن جب وہ ملعون ہوا

2۔ جس دن اسے زمین پر بھیج دیا گیا

3۔ بعثت پیغمبر اکرم (ص) کے دن

4۔ غدیر کے دن

قرب الاسناد، تألیف حمیری، صفحه ۹-۱۰، حدیث ۳۰، چاپ مؤسسه آل البیت

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha