حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے شام سے حرم مطہر حضرت بی بی زینب (س) کے متولی اور ان کے ہمراہ وفد نے ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں زائرین کو سہولتوں کی فراہمی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ملاقات کے دوران زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کرنے کیلئے باہمی تعاون بڑھانے پربھی اتفاق رائے ہوا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا: حضرت بی بی زینب سلام اللہ علیہا امتِ مسلمہ کے دلوں میں خاص مقام رکھتی ہیں۔ لاکھوں پاکستانی ہر سال زیارات کیلئے شام جاتے ہیں۔










آپ کا تبصرہ