اتوار 15 فروری 2026 - 15:10
علامہ شبیر میثمی سے نگر اسٹوڈنٹس فیڈریشن (NSF) سینٹ اراکین کی ملاقات / طلبہ و طالبات کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

حوزہ / ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے ان کے دفتر میں نگر اسٹوڈنٹس فیڈریشن (NSF) سینٹ اراکین نے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مورخہ 14 فروری 2026ء کو "نگر اسٹوڈنٹس فیڈریشن سنیٹ" کے ایک وفد نے چیئرمین الزہراء (س) اکیڈمی، و جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل،ممتاز عالم دین و دانشور جناب ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی۔

اس ملاقات کا بنیادی مقصد طلبہ و طالبات کو درپیش تعلیمی، سماجی اور معاشی چیلنجز پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ دورانِ گفتگو ڈاکٹر صاحب نے وفد کے مسائل کو نہایت دل جمعی سے سنا اور ان کے حل کے لیے دور رس اقدامات پر زور دیا۔

علامہ شبیر میثمی سے نگر اسٹوڈنٹس فیڈریشن (NSF) سینٹ اراکین کی ملاقات / طلبہ و طالبات کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات کے کلیدی نکات درج ذیل تھے:

• جامع مکالمہ: طلبہ کو درپیش معاشی رکاوٹوں اور سماجی مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

• ترجیحی بنیادیں: ڈاکٹر صاحب نے اس امر کا اعادہ کیا کہ طلبہ کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔

• تعاون کی یقین دہانی: انہوں نے NSF کے اراکین کو علمی و عملی میدان میں ہر ممکن تعاون کی بھرپور یقین دہانی کروائی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha