ہفتہ 28 فروری 2026 - 15:00
جعفریہ الائنس پاکستان : ایران پر امریکی و اسرائیلی حملہ کھلی جارحیت ہے

حوزہ/ جعفریہ الائنس پاکستان نے کہا کہ پاکستانی قوم مشکل گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے یہ حکومتِ پاکستان سے یہ مطالبہ کیا کہ پاکستان ایران کی عملی و سفارتی حمایت یقینی بنائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کراچی/ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے کیا جانے والا حملہ کھلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، ناجائز ریاست کے خاتمے کا وقت قریب آچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جعفریہ الائنس کے ترجمان علامہ باقر حسین زیدی نے ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اسلامی جمہوریہ ایران کی مکمل حمایت کرتی ہے اور اس مشکل گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ علامہ باقر حسین زیدی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے یہ حملہ نہ صرف ایران بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی و اسرائیلی طاغوت کی یہ جنگی پالیسی خطے کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے اور اس کے نتائج خود جارح قوتوں کے لیے بھی انتہائی بھیانک ثابت ہوں گے۔ ترجمان جعفریہ الائنس نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ برادر اسلامی ملک ہونے کے ناطے پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہو اور ہر سطح پر اس کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کو یقینی بنائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha