حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کتاب "سیاست حکمرانی در نامہ 53 نہج البلاغہ" (نہج البلاغہ، مکتوب نمبر 53 میں سیاستِ حکمرانی) علوم و اندیشه سیاسی انسٹی ٹیوٹ کی تازہ ترین تحقیقی تصنیف کے طور پر شائع ہو گئی ہے۔
یہ کتاب حجت الاسلام والمسلمین نجف لک زائی کی تصنیف ہے جو 412 صفحات پر مشتمل ہے اور اسے نشر علوم و ثقافتِ اسلامی انسٹی ٹیوٹ نے شائع کیا ہے۔
یہ تصنیف ماہ رمضان 2023ء اور 2024ء میں منعقدہ "حکمرانی در قرآن و نہج البلاغہ" کے سلسلہ وار علمی خطابات کی تحقیق اور اضافہ کے ساتھ بازنویسی کا نتیجہ ہے اور اس میں نئے نقطہ نظر کے ساتھ عہدنامہ مالک اشتر (خاص طور پر نہج البلاغہ کا خط نمبر 53) کا ازسرِنو جائزہ لینے کی کوشش کی گئی ہے۔
مصنف نے دانشِ حکمرانی کے علمی پہلؤوں اور چھ بنیادی ارکان پر انحصار کرتے ہوئے حکمت علوی کو اخلاقی سفارشات کے مجموعے سے آگے بڑھا کر ایک متحرک انتظامی نظام کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔
اس تحقیق کا حتمی مقصد موجودہ حالات میں اسلامی معاشروں کے انتظام کے لیے ایک عملی، عقلی اور منصفانہ نمونہ نکالنا بتایا گیا ہے۔ ایک ایسا نمونہ جو نہج البلاغہ کی صلاحیتوں پر انحصار کرتے ہوئے عوامی پالیسی سازی اور سماجی معاملات کی تدبیر کے پیچیدہ مسائل سے نمٹنے کے لیے درست حل فراہم کر سکتا ہے۔









آپ کا تبصرہ