منگل 12 مئی 2026 - 14:32
رہبر شہید (رہ) کے نہج البلاغہ سے متعلق بیانات پر ایک نظر

حوزہ / کتاب "گنجینه بے پایان"، (نہ ختم ہونے والا خزانہ) حضرت آیت اللہ شہید خامنہ ای (رضوان اللہ تعالی علیہ) کی چھ تقاریر پر مشتمل ایک مجموعہ ہے جو نہج البلاغہ کے مقام، اہمیت اور خصوصیات کے بارے میں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کتاب "گنجینه بے پایان"، (نہ ختم ہونے والا خزانہ) حضرت آیت اللہ شہید خامنہ ای (رضوان اللہ تعالی علیہ) کی چھ تقاریر پر مشتمل ایک مجموعہ ہے جو نہج البلاغہ کے مقام، اہمیت اور خصوصیات کے بارے میں ہے۔ اسے انتشارات انقلاب اسلامی نے شائع کیا ہے۔ اس علمی اثر میں اسلام کی ثقافت اور تاریخ میں اس قیمتی کتاب کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کی کوشش کی گئی ہے۔

حضرت آیت اللہ العظمی شہید خامنه ای (رضوان اللہ تعالی علیہ) جوانی سے ہی کتاب شریف نہج البلاغہ سے منسلک رہے ہیں اور ماضی میں مختلف محفلوں خصوصاً نوجوان طلبہ اور اسٹوڈنٹس کی موجودگی میں اس کے خطبات، خطوط اور حکمات کی تشریح کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے ہمیشہ اس کتاب شریف سے انس اور اس کے معارف کو معاشرے میں گہرا اور وسیع کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ یہاں تک کہ نہج البلاغہ کی تشریح کے سیشنز کے دوران انہوں نے اس قیمتی گوہر کو انقلاب اسلامی کے ضابطہ کار کے طور پر متعارف کرایا ہے۔

اس کتاب میں، اسلامی ثقافت اور تاریخ اسلام میں کردار اور اہمیت کا جائزہ لیا گیا ہے اور اس کے تصورات کا تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔

کتاب "گنجینه بے پایان" کی ایک امتیازی خصوصیت اس کا تاریخی نقطہ نظر کے سماجی تجزیوں کے ساتھ ملاپ ہے۔ مصنف نے امام علی علیہ السلام کے حکمرانی سے متعلق خطبات کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کس طرح یہ تصورات موجودہ سیاسی نظاموں کے لیے ایک نمونہ ہو سکتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha