جمعرات 7 مئی 2026 - 14:56
قرآن اور نہج البلاغہ کی تعلیمات کو مغربی نوجوانوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے

حوزہ / مسجد مقدس جمکران کے متولی نے قرآن و اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو دنیا تک پہنچانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: آج مغرب میں کچھ ایسے لوگ ہیں کہ اگر انہیں اسلام کی حقیقت پیش کی جائے تو وہ اسے قبول کر لیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسجد مقدس جمکران کے متولی حجت الاسلام والمسلمین سید علی اکبر اجاق نژاد نے دارالحدیث کالج کے اساتذہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں موجودہ دنیا کے سامنے دینی تعلیمات کی صحیح وضاحت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: سورہ بقرہ کی آیت "ہدی للمتقین" کی بعض تفسیری مباحث کے مطابق تقویٰ صرف عبادات کے ظواہر تک محدود نہیں ہے بلکہ اس کا مطلب حقیقت کو قبول کرنا ہے اس لیے ممکن ہے کہ کچھ لوگ حقیقت کو قبول کریں اگرچہ ابھی تک انہیں کچھ احکام پیش نہ کیے گئے ہوں۔

انہوں نے کہا: آج دنیا میں بالخصوص یورپ اور امریکہ میں کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جو موجودہ صورتحال سے ناخوش ہیں اور حقیقت کی تلاش میں ہیں اگر قرآن اور اسلام کی تعلیمات ان تک صحیح طریقے سے پہنچائی جائیں تو وہ ان کا استقبال کریں گے۔

مسجد مقدس جمکران کے متولی نے شہید رہبر انقلاب کے مغربی یونیورسٹیز کے اسٹوڈنٹس وغیرہ کو لکھے گئے خطوط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: یہ خطوط عالمی رائے عامہ سے براہ راست رابطے کی ایک مثال ہیں اور یہ ظاہر کرتے ہیں کہ قرآن اور اسلام کا پیغام بلاواسطہ عالمی مخاطبین تک پہنچایا جانا چاہیے۔

حجت الاسلام والمسلمین اجاق نژاد نے اس سلسلے میں علمی اور حوزوی اداروں کی ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے کہا: دارالحدیث جیسے علمی اور ثقافتی اداروں کو چاہیے کہ وہ جدید طریقوں سے قرآن اور نہج البلاغہ کی تعلیمات کو عالمی مخاطبین تک پہنچائیں اور صرف کتاب کی تالیف اور محدود اشاعت پر اکتفا نہ کریں۔

انہوں نے دارالحدیث کے اساتذہ کی علمی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے فروغ میں ان کے کردار کو اہم قرار دیا۔

قابل ذکر ہے کہ تقریب کے آخر میں دارالحدیث کے بہترین اساتذہ کی تجلیل کی گئی۔

قرآن اور نہج البلاغہ کی تعلیمات کو مغربی نوجوانوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے

قرآن اور نہج البلاغہ کی تعلیمات کو مغربی نوجوانوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha