منگل 12 مئی 2026 - 19:19
آج کی جنگ، مومنین کو منافقین کی صف سے جدا کر دیتی ہے

حوزہ/ حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام محسن دادسرشت طهرانی نے کہا کہ آج کی جنگ مؤمنوں کو منافقوں سے جدا کرنے کے لئے ایک معیار بن چکی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام محسن دادسرشت طهرانی نے کہا کہ آج کی جنگ مؤمنوں کو منافقوں سے جدا کرنے کے لئے ایک معیار بن چکی ہے۔

انہوں نے امام صادق(ع) کی حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حضرت نے تین بار قسم کھا کر فرمایا: "تم لوگ اس طرح چھانٹے جاؤ گے کہ کچھ مختصر لوگ ہی باقی رہ جائیں گے۔"

دادسرشت طہرانی نے امیر المؤمنین (ع) کے خطبہ 16 نہج البلاغہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ ان تجمعات میں دیکھتے ہیں کہ کچھ لوگ غیر انقلابی ظواہر کے ساتھ آ رہے ہیں، جبکہ کچھ کل کے انقلابی آج امریکہ کی صف میں کھڑے ہیں۔ بعض لوگ امریکہ اور یورپ کو چھوڑ کر ایران پہنچ گئے ہیں تاکہ جبهہ حق میں شامل ہو سکیں۔

انہوں نے تمام فقہائے عظام کے فتووں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسلامی ملک پر کافروں کا حملہ ہو جائے تو تمام مسلمانوں پر دفاع کرنا واجب ہے۔ یہ دفاع عورتوں پر بھی فرض ہے۔ سڑکوں پر نکلنا اور تجمعات میں شرکت کرنا ملک کے دفاع کی سب سے بڑی نشانی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر صبر اور تقویٰ اختیار کرو گے تو خدا نے وعدہ کیا ہے کہ دشمن کی کوئی چال تمہیں نقصان نہیں پہنچا سکے گی۔ تقویٰ کی دو قسمیں ہیں: انفرادی تقویٰ اور سیاسی تقویٰ۔ سیاسی تقویٰ کا مطلب ہے ولی فقہ کی اطاعت کرنا۔

انہوں نے کہا کہ خدا نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنے فرشتے تمہاری مدد کے لیے بھیجے گا۔ تمہارے راکٹوں کو فرشتے تل ابیب اور حیفا تک پہنچائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حضرت امام رضا(ع) کی زیارت کا کم سے کم ثواب ستر حج مَقبول ہے، جو ستر ہزار حج تک جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام جواد(ع) نے فرمایا کہ والدِ بزرگوار (امام رضا(ع)) کی زیارت امام حسین(ع) کی زیارت سے افضل ہے، کیونکہ امام حسین(ع) کو مختلف ثقافتوں اور مذاہب کے لوگ زیارت کرتے ہیں، لیکن امام رضا(ع) کی زیارت صرف شیعہ اثنا عشریہ کرتے ہیں، جو مذہب حق ہونے کی دلیل ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha