حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوگنڈا بھر میں امیدواروں نے گزشتہ روز اسلامی علوم سمیت دیگر مضامین کے سالانہ امتحانات کا آغاز کیا۔ اسلامی علوم کے سالانہ امتحانات یوگنڈا کی قرآنی مدارس کی انجمن کے زیر نگرانی منظم انداز سے منعقد کیے جا رہے ہیں۔
اسلامی علوم اور بین الاقوامی معیار کے مطابق منظم تعلیم کے میدان میں "یوگنڈا" ترقی کی جانب گامزن ممالک میں شمار ہوتا ہے۔ جہاں قرآنی و اسلامی انجمنیں اس مقام کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں۔
یوگنڈا میں اسلامی علوم کی انجمن کے سربراہ شیخ بولا وامالا نے کہا: امیدوار طلبہ کا کم سے کم وقت میں اندراج مکمل کیا گیا اور ان کے امتحانات کے لیے پُرسکون اور مناسب ماحول کا انتظام کیا گیا۔
وامالا نے مزید کہا: ہمیں امید اور یقین ہے کہ ہمارے طلبہ کے حتمی نتائج بہترین ہوں گے۔









آپ کا تبصرہ