منگل 10 نومبر 2026 - 17:18
بنگلہ دیش کے ممتاز محقق و مصنف کو ’’قلمی جہاد بین الاقوامی اعزاز ۲۰۲۶ء‘‘ سے نواز دیا گیا

حوزہ/ ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے ممتاز مصنف، محقق اور صاحبِ قلم شہادت حسین خان کو ان کی طویل ادبی خدمات، علمی و تحقیقی کاوشوں اور تصنیفی خدمات کے اعتراف میں ’’قلمی جہاد بین الاقوامی اعزاز ۲۰۲۶ء‘‘ سے نوازا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ۶۸ کتابوں کے مصنف شہادت حسین خان کی ۷۵۴ صفحات پر مشتمل تحقیقی تصنیف ’’کربلا‘‘ پہلے ہی بنگلہ دیش اور مغربی بنگال کے علمی و ادبی حلقوں میں خصوصی مقبولیت حاصل کر چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، شہادت حسین خان نے ۲۰۰۲ء سے اب تک مختلف علمی، ادبی اور تحقیقی موضوعات پر ۶۸ کتابیں تصنیف کی ہیں۔ ان کے اس طویل ادبی سفر میں تحقیق و تصنیف کے ذریعے قارئین کے درمیان ایک منفرد شناخت قائم ہوئی ہے۔

بنگلہ دیش کے ممتاز محقق و مصنف کو ’’قلمی جہاد بین الاقوامی اعزاز ۲۰۲۶ء‘‘ سے نواز دیا گیا

ان کی حالیہ تحقیقی تصنیف ’’کربلا‘‘، جو ۷۵۴ صفحات پر مشتمل ہے، نے بنگلہ دیش اور مغربی بنگال کے علمی و ادبی حلقوں میں خصوصی توجہ حاصل کی ہے۔ اس کتاب میں واقعۂ کربلا کے تاریخی پس منظر، حالات و واقعات اور اس کے اثرات و معانی کو موضوعِ بحث بنایا گیا ہے، جسے دونوں بنگال کے قارئین میں پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

۸ نومبر ۲۰۲۶ء کو ڈھاکہ کے نیشنل پریس کلب میں کثیرالاشاعت اخبار ’’راہ حق‘‘ کے زیرِ اہتمام منعقدہ تقریب میں شہادت حسین خان کو باضابطہ طور پر ’’قلمی جہاد بین الاقوامی اعزاز ۲۰۲۶ء‘‘ پیش کیا گیا۔

یہ اعزاز ان کی طویل ادبی ریاضت، علمی جستجو، تحقیقی کاوشوں اور قلم کے ذریعے معاشرے کی خدمت کا اعتراف ہے۔

اس تقریب میں مغربی بنگال سے اخبار راہ حق کے ایڈیٹر شیخ مشتاق احمد، مولانا ڈاکٹر رضوان الاسلام خان اور مولانا منیر عباس نجفی نے بھی شرکت کی۔

بنگلہ دیش کے ممتاز محقق و مصنف کو ’’قلمی جہاد بین الاقوامی اعزاز ۲۰۲۶ء‘‘ سے نواز دیا گیا

اس موقع پر اخبار راہ حق کی جانب سے ممتاز مصنف شہادت حسین خان کو اس اعزاز پر دلی مبارک باد پیش کی گئی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ امید ظاہر کی گئی کہ ان کا قلم آئندہ بھی علم و ادب اور تحقیق کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دیتا رہے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha