آئی ایس او پاکستان
-
پاکستانی ملت جو ہمیشہ ملت فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی، عارف حسین الجانی
حوزہ/ ملت تشیع اپنے مراجع عظام کے فتاویٰ پر عمل کرتی ہے، جو لوگ پاکستان میں فرقہ واریت کا بیج بو رہے ہیں، وہ دشمن کے آلہ کار ہیں۔
-
آئی ایس او راولپنڈی وفد کی علامہ عارف واحدی سے ملاقات
حوزہ/شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ عارف حسین واحدی سے آئی ایس او پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری برادر معمر نقوی کی وفد کے ہمراہ ملاقات۔
-
آئی ایس او کا ایس او پیز کے تحت تعلیمی اداروں کو کھولنے کا مطالبہ
حوزہ/ مرکزی جنرل سیکرٹری علی اویس زیدی نے پارہ چنار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن کلاسز کے باعث طلبہ مشکلات کے شکار ہیں وزارت تعلیم اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کورونا لاک ڈان کے باعث ہونے والے تعلیمی حرج کا مداوا کرتے ہوئے ٹھوس اقدامات کرے۔
-
اس سال کورونا کے باعث احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے یوم القدس منایا جائے گا، آئی ایس او پاکستان
حوزہ/ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علی اویس زیدی نے کراچی پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے اہم پریس کانفرنس میں بتایا کہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس دنیا بھر کی طرح پاکستان بھرمیں منایا جاتا ہے۔
-
مدافع بیت المقدس و حرم شہید قاسم سلیمانی کے قاتل امریکی سامراج ہی عالم اسلام کے پست ترین دشمن ہیں،مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان
حوزہ/امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے 16 مئی یوم مردہ باد امریکہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 16مئی عالمی استکبار و استعمار کو آشکار کرنے کا دن ہے امام خمینی کا فرمان روز روشن کی طرح واضع ہو چکا ہے کہ دنیا کی تمام تر مشکلات کا ذمہ دار امریکہ ہے۔
-
یومِ علی ع کے جلوس حکومت کی عائد کردہ احتیاطی تدابیر پہ عمل کرتے ہوئے برآمد کیا گیا/گرفتاریاں قابل مذمت ہے، صدر آئی ایس او پاکستان
حوزہ/ عارف الجانی نے کہا کہ یومِ علی ع کے جلوس عزاء کو حکومت کی عائد کردہ احتیاطی تدابیر پہ عمل کرتے ہوئے برآمد کیا گیا مگر ملک کے بعض شہروں میں عزادارانِ امام علی علیہ السلام کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں ہیں حکومت کا یہ دہرا رویہ قابل مذمت ہے۔
-
پارہ چنار شورکی مسجد و امام بارگاہ دھماکہ میں ملوث دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے، ترجمان آئی ایس او پاکستان
حوزہ/ ان کا کہنا تھا کہ پاراچنار میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مقامی افراد کی قربانیوں کے باعث بمشکل امن ممکن ہوا۔ دہشت گرد بزدلانہ واقعات سے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش کر رہے ہیں جس میں وہ ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے۔
-
آئی ایس او پاکستان ماہ صیام کے پہلے عشرہ کو عشرہ قرآن و خودسازی کے نام سے منائے گی،علی زین
حوزہ/امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر علی زین نے مرکزی کابینہ کی خصوصی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان ماہ صیام کے پہلے عشرہ کو عشرہ قرآن و خودسازی کے نام سے منائے گی۔جس کے لیےسوشل میڈیا کے ذریعے کارکنان تک علماء کرام کے دروس کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
-
آئی ایس او پاکستان نے وباء کے باعث شہید ہونے والے افراد کے "غسل و کفن "کے اہتمام کے لیے ٹیمیں تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حوزہ/ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان جلال حیدر نے کہا کہ بدقسمتی سے دنیا سمیت پاکستان میں وباء کے باعث شہید ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔وباء سے شہید ہونے والے افراد کی تجہیز و تدفین کے دوران انسانی اقدار کی پامالی کے افسوس ناک واقعات کے پیش آئے یہ ایک حساس معاملہ ہے۔