حوزہ / شیخ احمد القطان نے کہا: لبنان میں مقاومت ہماری جان ہے اور صیہونی دشمن اپنی مسلسل جارحیت کے باوجود اپنے اہداف کے حصول میں ناکام رہا ہے۔
حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن "قولنا والعمل" لبنان نے ہجری قمری سال کے آغاز پر اپنے سربراہ شیخ احمد القطان کی موجودگی میں "برالیاس" علاقے میں ایک دینی اور تربیتی تقریب کا انعقاد کیا۔
اس تقریب میں ممبر پارلیمنٹ اور "وفاداری بہ مقاومت" گروپ کے رکن "ینال صلح"، آرتھوڈوکس چرچ کے بشپ انتونیوس الصوری کی نمائندگی میں فادر تیموتھاوس ابورجیلی، قومی اور اسلامی جماعتوں کے نمائندے، فلسطینی گروہ اور علاقے کی شخصیات نے شرکت کی۔
شیخ احمد القطان نے اس تقریب میں اپنے خطاب کے دوران کہا: مقاومت کا آپشن قرآن کریم کے احکامات کی پابندی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا: صیہونی-امریکی منصوبہ انسان اور انسانیت کو نشانہ بنا رہا ہے اور مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان کوئی فرق نہیں کرتا۔ اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے والے ہر شخص کے ساتھ کھڑا ہونا ایک شرعی فریضہ ہے۔
شیخ القطان نے مزید کہا: لبنان میں مقاومت کو شیطانی قرار دینے کی کوششیں ان قربانیوں کے حجم کو نظر انداز کرتی ہیں جو شہداء اور مجاہدین نے وطن کے دفاع میں پیش کی ہیں۔
لبنان کے اہل سنت عالم نے زور دے کر کہا: لبنان میں مقاومت ہماری جان ہے اور صیہونی دشمن اپنی مسلسل جارحیت کے باوجود اپنے شوم اہداف کے حصول میں ناکام رہا ہے۔
-
شیخ احمد قبلان:
دہشت گرد اسرائیل کے خلاف ایران کی جنگ، لبنان کی جنگ ہے
حوزہ / حجت الاسلام شیخ احمد قبلان نے کہا: دہشت گرد اسرائیل کے خلاف ایران کی جنگ، وہی لبنان کی جنگ ہے اور اس کے اہداف کی نوعیت لبنان کے قومی مفادات کے مرکز…
-
شیخ علی الخطیب:
یہ کیسی جنگ بندی ہے جو ہماری سرزمین پر صیہونی قبضے کو تو نظر انداز کرتی لیکن ہمیں اپنے دفاع سے روکتی ہے؟!
حوزہ/ لبنانی اعلیٰ اسلامی شیعہ کونسل کے نائب سربراہ نے کہا: لبنانی (حاکم) قوت کا اپنے مذاکرات کاروں کے ذریعے واشنگٹن بیانیہ سے اتفاق کرنا اور اس کی تفصیلات…
-
شیخ علی الخطیب:
ایران نے امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد کی کھوکھلی ہیبت کا بھرم توڑ کر رکھ دیا
حوزہ/ شیخ علی الخطیب نے لبنانی ذمہ داروں کو مخاطب ہو کر کہا: امریکہ سے کوئی توقع نہ رکھیں کیونکہ وہ صیہونیوں کو بچانے کے لیے براہ راست مذاکرات کے ذریعے…
-
لبنان کے اہل سنت عالم:
حقیقی طاقت مسلمانوں کے اتحاد اور یکجہتی میں پوشیدہ ہے
حوزہ / شیخ احمد القطان نے استعماری دباؤ اور جارحیت کے مقابلے میں ایرانی استقامت کی تعریف کرتے ہوئے کہا: ایران کی فتح دنیا کے تمام آزاد لوگوں کی فتح ہے۔…
-
نمائندہ پارلیمنٹ مقاومتی بلاک لبنان، حسین الحاج حسن:
امریکہ پر حد سے زیادہ بھروسہ لبنان کو حل کی طرف نہیں بلکہ مزید بحرانوں کی طرف لے جائے گا
حوزہ / مقاومتی بلاک کے پارلیمنٹ میں نمائندہ نے کہا: لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے صہیونی حکومت کے ساتھ جنگ بندی کے لیے اپنی شرائط پیش کردی ہیں۔
-
ہمارا صرف ایک ہی دشمن ہے اور وہ اسرائیل ہے: شیخ احمد القطان
حوزہ/ لبنان کے اہل سنت عالمِ دین شیخ احمد القطان نے کہا ہے کہ ہماری وفاداری صرف اپنے وطن کے ساتھ ہے اور ہمارا واحد دشمن اسرائیل ہے۔
-
انجمنِ علمائے اسلام لبنان: امریکی صدر کے دعوؤں پر امام خامنہ ای کا بیان اطمینان اور فخر کا باعث ہے
حوزہ/انجمنِ علمائے اسلام لبنان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حضرت آیت الله امام سید علی خامنہ ای کا امریکی صدر کے ایرانی ایٹمی صنعت پر بمباری کے جھوٹے دعوؤں…






آپ کا تبصرہ