حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ جمعیت "قولنا و العمل" اور لبنان کے اہل سنت عالم شیخ احمد القطان نے ایک تقریب میں اپنے خطاب کا آغاز تقویٰ اور مسلمانوں کے درمیان بھائی چارے کے تصورات پر زور دیتے ہوئے کیا اور کہا: سب سے پہلا پیغام صلہ رحمی اور امت اسلامی کا اتحاد ہے کیونکہ حقیقی طاقت مسلمانوں کے اتحاد اور یکجہتی میں پوشیدہ ہے۔
انہوں نے کہا: دشمنوں پر فتح صرف قومی اور اسلامی اتحاد سے حاصل ہوگی اور لبنانیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی-امریکی دشمنوں کے خلاف متحد ہو جائیں۔ اسرائیل کی لبنان پر بار بار جارحیت کے لیے ایک قومی اور یکجہتی موقف کی ضرورت ہے۔
شیخ القطان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صیہونی دشمن کے ساتھ تعلقات کی معمول کاری، براہ راست مذاکرہ اور اس کی مرضی کے سامنے سر تسلیم خم کرنا شرعاً حرام ہے، اس کے ساتھ کسی بھی براہ راست مذاکرے یا سرزمین اور مقدسات سے چشم پوشی کرنے کو مسترد کیا۔
لبنان کے اس اہل سنت عالم نے امت اسلامی کو اپنے دشمن کو پہچاننے اور اس کے مقابلے میں متحد ہونے کی دعوت دی اور خبردار کیا کہ اسرائیل کا خطرہ صرف فلسطین اور لبنان تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ تمام عرب اور اسلامی ممالک بشمول خلیج فارس کے ممالک کو بھی خطرہ ہے۔
انہوں نے ہر اس مجاہد، شہید اور زخمی کو خراج تحسین پیش کیا جس نے لبنان کے دفاع میں جان دی اور جنوب میں مجاہدین اور ثابت قدم رہنے والوں کے کردار کو سراہا اور انہیں "لبنانیوں کا فخر اور عزت" قرار دیا۔









آپ کا تبصرہ