حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی اعلیٰ اسلامی شیعہ کونسل کے نائب سربراہ، حجت الاسلام والمسلمین شیخ علی الخطیب نے اپنے ایک بیانیہ میں کہا: آزادی کی چھبیسویں سالگرہ ایسے مشکل حالات میں آرہی ہے جب لبنان مسلسل اسرائیلی جارحیت کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا: اس موقع پر ہم بہادر مجاہدین، مقاومتی محور اور عظیم شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے تاریخ کے اوراق میں ایک ناقابل فراموش کارنامہ رقم کیا۔
شیخ الخطیب نے کہا: اس مبارک دن ہم سید و قائدِ مقاومت شہید بزرگوار سید حسن نصراللہ کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے 26 مئی 2026ء کو بنت جبیل میں غاصب حکومت سے چند قدم کے فاصلے پر کھڑے ہو کر بلند آواز سے اعلان کیا کہ "اسرائیل مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے"۔
نائب رئیس مجلس اعلای اسلامی شیعیان لبنان نے کہا: اس دن ہم امام موسیٰ صدر کے موقف کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں نعرہ دیا کہ "اسرائیل شر مطلق ہے اور اس کے ساتھ کوئی بھی معاملہ حرام ہے"۔
انہوں نے کہا: ہم جمہوریہ اسلامی ایران کا انتہائی شکریہ ادا کرتے ہیں اور اسرائیل کے ساتھ کسی بھی براہ راست مذاکرات کو مسترد کرتے ہیں۔
شیخ الخطیب نے کہا: آزادی کو قومی اتحاد کو مضبوط کرنے، جنوب کی تعمیر نو اور لبنان کی خودمختاری کے قیام کے موقع میں تبدیل ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا: ہم کسی بھی طرح لبنان کے ایک چپہ زمین کو ترک کرنے کو بھی مسترد کرتے ہیں۔









آپ کا تبصرہ