منگل 16 جون 2026 - 07:10
اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے والوں کے ساتھ کھڑا ہونا ایک شرعی فریضہ ہے

حوزہ / شیخ احمد القطان نے کہا: لبنان میں مقاومت ہماری جان ہے اور صیہونی دشمن اپنی مسلسل جارحیت کے باوجود اپنے اہداف کے حصول میں ناکام رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن "قولنا والعمل" لبنان نے ہجری قمری سال کے آغاز پر اپنے سربراہ شیخ احمد القطان کی موجودگی میں "برالیاس" علاقے میں ایک دینی اور تربیتی تقریب کا انعقاد کیا۔

اس تقریب میں ممبر پارلیمنٹ اور "وفاداری بہ مقاومت" گروپ کے رکن "ینال صلح"، آرتھوڈوکس چرچ کے بشپ انتونیوس الصوری کی نمائندگی میں فادر تیموتھاوس ابورجیلی، قومی اور اسلامی جماعتوں کے نمائندے، فلسطینی گروہ اور علاقے کی شخصیات نے شرکت کی۔

شیخ احمد القطان نے اس تقریب میں اپنے خطاب کے دوران کہا: مقاومت کا آپشن قرآن کریم کے احکامات کی پابندی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا: صیہونی-امریکی منصوبہ انسان اور انسانیت کو نشانہ بنا رہا ہے اور مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان کوئی فرق نہیں کرتا۔ اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے والے ہر شخص کے ساتھ کھڑا ہونا ایک شرعی فریضہ ہے۔

شیخ القطان نے مزید کہا: لبنان میں مقاومت کو شیطانی قرار دینے کی کوششیں ان قربانیوں کے حجم کو نظر انداز کرتی ہیں جو شہداء اور مجاہدین نے وطن کے دفاع میں پیش کی ہیں۔

لبنان کے اہل سنت عالم نے زور دے کر کہا: لبنان میں مقاومت ہماری جان ہے اور صیہونی دشمن اپنی مسلسل جارحیت کے باوجود اپنے شوم اہداف کے حصول میں ناکام رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha