۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
مولوی حسام
اخوت اسلامی کونسل افغانستان کے سربراہ کا آیت اللہ اعرافی کے خط کا جواب

حوزہ / مولوی حبیب الله حسام نے کہا: ملت افغانستان متحد ہوکر استعمار ،عالمی استکبار اور ان کے آلہ کاروں کی نابودی تک ملت ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اخوت اسلامی کونسل افغانستان کے سربراہ مولوی حبیب الله حسام نے مدیر حوزہ علمیہ قم(ایران) آیت اللہ اعرافی کے خط کے جواب میں کہا: ہم ملت افغانستان جو امت اسلامی کا "جزو لا ینفک" ہے ملت ایران کے ساتھ متحد اور ہم آواز ہو کر اعلان کرتے ہیں کہ استعمار، عالمی استکبار اور ان کے آلہ کاروں کی نابودی تک ملت ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کے اس خط کا متن اس طرح ہے:

 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کامیابی و کامرانی ہمیشہ آپ کا مقدر ٹھہرے

 آپ کے ہمیشہ تعاون کے شکرگزار ہیں۔ ہم امت اسلامی ہونے کی حیثیت سے حکومت اور ملت ایران کے ساتھ متحد اور ہم آواز ہو کر اعلان کرتے ہیں کہ استعمار، عالمی استکبار اور ان کے آلہ کاروں کی نابودی تک ملت ایران کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے اور اسلام کی سربلندی، تمدن اسلامی کی تشکیل، امت اسلامی اور اسلامی سرزمینوں کی دشمنوں سے نجات کے لئے کسی قسم کی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔ ہمارا ایمان ہے کہ خداوندعالم حق کی نصرت اور مجاہدین اسلام کے نظریے اور راہ اسلام کی طرف بلانے والوں کا دفاع کرتا ہے اور ظالم و پست فطرت دشمن کو ذلیل و خوار کرتا ہے۔

ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت، ملت اور علمائے کرام کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ہمیشہ انہوں نے ہماری حمایت کی ہے اور ہمیشہ ان کا عظیم لطف و کرم ہماری ملت کے شامل حال رہا ہے۔

آپ کی صحت و سلامتی کی دعا کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔

 آپ کا بھائی

مولوی حبیب اللہ حسام

 سربراہ حکومت اسلامی کونسل افغانستان

تبصرہ ارسال

You are replying to: .