حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شرینگر/ کشمیر میں امسال محرم الحرام کے دوران گرفتار کئے گئے تین عزادار کو آج 4 نومبر شام کے وقت سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کشمیر پولیس کی جانب سے تینوں نوجوانوں کو 5 محرم الحرام کے جلوس عزاء میں آزادی کے حق میں نعرے بازی کا الزام لگایا گیا تھا اور اسکے بعد پہلے ان کے والدین کو گرفتار کیا گیا بعد از ان کو رہا کرکے ان نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا، تینوں نوجوانوں کو پہلے پولیس اسٹیشن میں بند رکھا گیا بعد میں انہیں سینٹرل جیل بھیبج دیا گیاتھا۔
واضع رہے تینوں نوجوانوں پر یو اے پی اے ایکٹ عائد کیا گیا تھا جنہیں آج 2 ماہ سے زائد عرصہ کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ تینوں نوجوانوں کے اہل خانہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔