۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
زلفی بخاری

حوزہ/ دورہ اسرائیل کے حوالہ سے جھوٹی خبر پر برطانوی ویب سائٹ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری سے معذرت کرلی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دورہ اسرائیل کے حوالہ سے جھوٹی خبر پر برطانوی ویب سائٹ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری سے معذرت کر لی۔

ترجمان وزارت اوورسیز کے مطابق اسرائیل نواز برطانوی ویب سائٹ نے جھوٹی خبر کے تمام لنکس ہٹا دیئے۔ مڈل ایسٹ مانیٹر ویب سائٹ کے ڈائریکٹر کا زلفی بخاری کی قانونی ٹیم کو خط، زلفی بخاری سے متعلق بے بنیاد خبر نشر کرنے پر معذرت کر لی، خبر حقائق کے منافی تھی، مڈل ایسٹ مانیٹر ویب سائٹ کا اعتراف۔

زلفی بخاری کی فیک نیوز نشر کرنے والوں کے خلاف قانونی چاری جوئی کے اقدام کے بعد ویب سائیٹ نے کہا ہے کہ وہ زلفی بخاری سے متعلق خبر نشر کرنے پر تحریری معذرت کریں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .