۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حجۃ الاسلام معراج الہ آبادی

حوزہ/قم المقدسہ میں مولانا سید میر غالب عباس فاضل کے نانا مرحوم کی مجلس ترحیم کا انعقاد۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہرِ قم المقدسہ میں مولانا سید میر غالب عباس صاحب کے نانا مرحوم مظہر عباس صاحب کی مجلس ترحیم منعقد ہوئی جسے مولانا جناب معراج الہ آبادی صاحب نے خطاب کیا۔ اطلاعات کے مطابق، مرحوم نمازی و عزادار شخصیت تھے۔

مولانا جناب معراج الہ آبادی نے اپنی علمی گفتگو کے دوران زندگی و موت کے حوالے سے متعدد آیات و اقوال نقل کرتے ہوئے زندگی میں کامیابی کے لیے بارگاہ خداوندی کو یاد رکھنے کا پیغام دیا۔

ذرائع کے مطابق یہ مجلس مسئول شعبہ اردو زبان مسجد جمکران جناب مولانا شاہد صاحب کے مکان پر منعقد ہوئی جسمیں مولانا کے فرزند ارجمند جواد رضوی سلمہ نے تلاوت و مولانا شارف الہ آبادی صاحب نے پشخوانی کے فرائض انجام دیئے۔

آخر میں مولانا کی خدمت میں حاضرین نے تسلیت پیش کرتے ہوئے بارگاہ ایزدی میں مرحوم کی روح پرفتوح کو جوار معصومین علیہم السلام میں جگہ عطا ہو و بلند درجات کے لۓ دعا اور مرحوم کے حق میں سورہ فاتحہ کی گزارش کی گئی۔ 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .