۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
الحشد الشعبي يجلي عوائل

حوزہ/عراق کی ایک ممتاز عیسائی شخصیت نے داعش کے حملے کے دوران ملک کے عیسائیوں کا دفاع کرنے میں الحشد الشعبی کے اہم کردار پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی ایک ممتاز عیسائی شخصیت نے داعش کے حملے کے دوران ملک کے عیسائیوں کا دفاع کرنے میں الحشد الشعبی کے اہم کردار کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ عراق میں داعش کے حملے کے بعد سب نے ہمارا ساتھ چھوڑدیا تھا اس دوران الحشد الشعبی نے ہی عیسائیوں کا ساتھ دیا۔ 

المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی  ایک ممتاز عیسائی شخصیت خوری قیران نے کہا ہے کہ عراق میں داعش کے حملے کے دوران الحشد الشعبی نے عیسائیوں کا ساتھ دیا۔ 

انہوں نے مزید کہاکہ اس تنظیم نے عراق میں عیسائی علاقوں کو داعشی عناصر سے آزاد کروانے میں اہم کردار ادا کیا، قیران نے کہا کہ عراق کے عیسائی الحشد الشعبی کو نشانہ بنانے کے سخت مخالف ہیں اس لیے کہ یہ ایک اہم تنظیم ہے، اس کی شخصیات اور قائدین کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الحشد الشعبی نے عراق کے عیسائیوں کے تئیں انسانی  اور قومی ہمدردی کے تحت اہم کردار ادا کیاجسے آئندہ نسلیں یاد رکھیں گی، قیران نے کہا کہ جب سب نے ہمارا ساتھ چھوڑ دیا تو الحشد الشعبی ہماری مدد کو آپہنچی ، ہم اس تنظیم کے خلاف امریکی اقدامات کو مسترد کرتے ہیں اورکے رہنماؤں کی حمایت کرتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .