۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
نشست تعالی خانواده در مدرسه علمیه مولاوردیخان قزوین

حوزہ/ امور خانوادہ و تربیت دینی کے ماہر حجت الاسلام محسن عباسی ولدی نے کہا: اپنی زندگی میں "قربۃ الی اللہ" اور "خدا کے لئے کام کرنا" کو تقویت دینے کی ضرورت ہے اور اسی طرح درگذر، صداقت، غیبت سے پرہیز، جھوٹ، وغیرہ کو بھی خدا کے لئے انجام دینا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امور خانوادہ و تربیت دینی کے ماہر حجت الاسلام محسن عباسی ولدی نے "گھر اور خاندانی روابط میں مہارت" کے عنوان سے مشہد مقدس میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: جتنا بھی آپ معنویت یا روحانیت کی طرف توجہ دیتے ہیں اسی طرح آئیں اور اس خصوصیت یعنی "خدا کیلئے کام" کو اپنی زندگی میں تقویت دیں اور صرف "قربۃ الی اللہ" کو اجلاس یا جلسوں کی حد تک نہیں ہونا چاہئے بلکہ زندگی میں دوسروں کے مقابلہ میں درگذرکرنا، صداقت، غیبت سے پرہیز، جھوٹ، وغیرہ کو بھی خدا کیلئے انجام دینا چاہئے۔

انہوں نے گھریلو مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آپس میں محبت، احترام، اعتماد، افہام و تفہیم، معنویت وغیرہ کو ایک خاندان کے اصلی ارکان میں شامل ہونا چاہئے۔ان میں سے کسی ایک سے بھی بے اعتنائی کرنا کسی بھی خاندان میں مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .