حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں شب قدر کو خدا کے لطف و کرم کی انتہا کر دیا ہے۔
حجۃ الاسلام والمسلمین بابائی نے شہر اصفہان میں حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو میں شب قدر کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا: شب قدر وہ رات ہے کہ جس میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قرآن کریم نازل ہوا اور اس رات میں عبادت کی فضیلت دوسری تمام راتوں سے بہت زیادہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا :اس رات میں انسان کے ایک سال کے مقدرات معین ہوتے ہیں۔ اس رات کے بافضیلت اعمال میں سے ایک اس رات کا احیاء ہے۔ پس ضروری ہے کہ انسان اس رات کو اپنے تمام برے اعمال سے توبہ کرے کیونکہ یہ رات توبہ و استغفار کے قبول ہونے کی رات ہے۔
انہوں نے کہا: اس رات کی فضیلت میں قرآن کریم کی آیات نازل ہوئی ہیں۔ قرآن کریم میں اس رات کی فضیلت میں ایک جگہ ارشاد خداوندی ہے کہ "انّا انزلناه فی لیلة القدر" یعنی "ہم نے قرآن مجید کو شب قدر میں نازل کیا"۔