۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
کنگره قدس شریف

حوزہ/ عالمی یوم القدس کے موقع پر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کی خاطر قدس شریف کے عنوان سے بین الاقوامی ورچوئل سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس کے دوسرے دن کا آغاز ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کے پیغام کے ساتھ ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق "قدس شریف" کے عنوان سے منعقدہ سمینار کے دوسرے دن کا آغاز ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر قالیباف کے پیغام کے ساتھ ہوا۔ اس کے بعد دنیائے اسلام کی ۳۰ سے زیادہ علمی اور سماجی شخصیات نے مسئلہ فلسطین اور آزادی قدس کے موضوع پر خطاب کیا۔ جن میں سے بعض اہم شخصیات کے اسمائے گرامی اس طرح ہیں:

تقریب مذاهب اسلامی ورلڈ اسمبلی کے جنرل سیکرٹری حجت‌الاسلام و المسلمین حمید شهریاری۔

انجمن علماء لبنان کے سربراہ شیخ ماهر حمود۔

ملائشیا میں فسلطین نامی ثقافتی مرکز کے سربراہ ڈاکٹر مسلم عمران۔

ڈاکٹر عبدالسلام محمد۔

شام کے عالم دین جناب شیخ نبیل الحلباوی۔

کویت میں اسلامی یکجہتی کونسل کے سربراہ حجت‌الاسلام والمسلمین حسین معتوق۔

جنوبی افریقا سے جوہانسبرگ یونیورسٹی کے رائیٹر پروفیسر هارون عزیز۔

هندوستان کے شهر جےپور امیر جماعت اسلامی مولانا احمد وقارخان اور

تیونس کے نامور رائیٹر اور اسلامی مفکر ڈاکٹر محمد سعید تیجانی۔

یاد رہے کہ قدس شریف کے موضوع پر دوسرا بین الااقوامی و رچوئل سیمینار فارسی، عربی اور انگریزی میں منعقد ہوا۔ جسے ایران کے بعض داخلی چینلز کے علاوہ کچھ غیر ملکی چینلز پر بھی لائیو دکھایا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .