حوزہ نیوز ایجنسیl
فکر و خیال:احمد شہریار
یار ایسے ہی نہیں عشق میں کامل ہوا میں
سالہا عشقِ نبی سے متوسل ہوا میں
آپ کے عشق کے لائق کوئی جا چاہیے تھی
بس یہی سوچ کے سر تا بہ قدم دل ہوا میں
آپ کے عشق کی خاطر متشکل ہوا دل
آپ کے نور کی جانب متمائل ہوا میں
اس نے جب رات کی چادر میں لپیٹا دن کو
یک بیک جھوم کے مداح مزمل ہوا میں
آپ کی نعتِ لکھی اور ابوطالب کی طرح
آپ کے حلقہ احباب میں شامل ہوا میں
یہ مقام ان کی غلامی کا اثر ہے مرے دوست
یار ایسے ہی نہیں عشق میں کامل ہوا میں
آپ کا تبصرہ