۲۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۰ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 18, 2024
آیت اللہ باقر مقدسی 

حوزہ/ سرور دوجہان حضرت ختمی مرتبت محمد مصطفی صل اللہ علیہ و آلیہ وسلم اور ائیمہ طاہری کی حقیقی پیروی اور اطاعت میں ہماری نجات ہے عالم اسلام کو اس وقت جن مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے الہی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق استاد حوزہ علمیہ قم آیت اللہ محمد باقر مقدسی نے حضرت ختمی مرتبت کی رحلت اور ان کے دو فرزندوں کی شہادت کی مناسبت سے کہا : سرور دوجہان حضرت ختمی مرتبت محمد مصطفی صل اللہ علیہ و آلیہ وسلم اور ائیمہ طاہری کی حقیقی پیروی اور اطاعت میں ہماری نجات ہے عالم اسلام کو اس وقت جن مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے الہی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے ہے۔

انہوں اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے نتیجہ میں مسلمانوں کو ہر چگہ رسوائی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے اگر دنیا میں کہیں قتل غارت گیری اور فرقہ واریت کی لعنت میں گرفتار ہیں وہ صرف اسلامی ممالک کے اندر ہے کیا یورپ میں مختلف فرقے نہیں بستے ہیں کیا مسحیت اور یہودیت کے اندر مختلف فرقے نہیں ؟ یقینا اس کا جواب مثبت ہیں لیکن وہاں کیوں فرقہ واریت نہیں ہوتی اس لیے کہ وہ اس بات کو بخوبی جانتے ہیں معاشرے کی تعمیر و ترقی آپس کے ہماہنگی اور مذہبی اختلاف سے مافوق ہوئے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان اپنی جزئی اختلافات کو چھوڑ کر محمد و آل محمد کے دیے ہوئے تعلیمات پر عمل پیرا ہوجائیں تو ایسی میں ہماری عزت ہے اور دنیا اور اخرت میں کامیابی کا ذریعہ بھی اللہ ہم سب کو باہمی اتحاد کے ساتھ نیک راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .