۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ریوایول

حوزہ/ Revival(احیاء) یہ Zoom app  پر arrange کیا جانے والا online program ہے۔ جس میں بڑے بڑےجید علماء شریک ہوتے ہیں اور وہ ایک بہت ہی قابل قدر و قابل وثوق کتاب سے درس دیتے ہیں جو کہ تقریبا تیس منٹ پر مشتمل ہوتا ہے اور اس کے اگلے تیس منٹ میں میٹنگ کے شرکاء عالم سے سوال و جواب کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عصر حاضر میں سوشل میڈیا کے ذریعے جہاں غیر اخلاقی ویڈیوز اور کانٹینٹ دستیاب ہیں وہاں پر مقابل میں انتہائی با اخلاق وبا معرفت ویڈیوز اور کانٹینٹ کی بھی کمی نہیں۔ درحقیقت یہی نظام کائنات ہے جو ہمیشہ سے جاری ہے کہ ہر باطل کے مقابل حق کا جاری و ساری ہونا لازم ہے اور یہی حجت خداوند کا تمام ہونا ہے۔اب دو مختلف دریاؤں میں سے آپ کو کس دریا کے بہاؤ میں بہنا ہے۔ یہی آپ کا وہ لمحہ ہے جہاں ہمیں ان راستوں کا انتخاب کرنا ہوگا جو بھلائی و خیر بانٹنے والے ہوں۔ جیسا کہ قرآن پاک میں ارشاد ہے۔ اھدنا الصراط المستقیم صراط الذین انعمت علیھم "ہمیں سیدھا راستہ دکھا ان لوگوں کا راستہ جن پر تیرا انعام ہوا"۔(سورہ الفاتحہ)

یہاں پر ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ راستہ کیا ہے؟ اور وہ لوگ کون ہیں؟ جن کا یہ راستہ ہے جس راستے کی طرف خداوند متعال ہمیں خود بڑھنے کی تاکید و تلقین فرمارہا ہے۔

آج کے دور کے مواقع کی بات کرے تو سوشل میڈیا کے سبب جہاں ہم بہت سی منفی چیزوں سے واسطہ ہے وہاں پر حق تک پہنچنے کے بھی ذرائع اور راستے مہیا ہیں انہی راستوں میں سے ایک بہت ہی اہم اور قابل ذکر راستہ جسے اگر امام زمان علیہ السلام کی طرف سے انسانوں کے لیے تحفہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔اس تحفہ کا نام ہے Revival(احیاء) یہ Zoom app پر arrange کیا جانے والا online program ہے۔ جس میں بڑے بڑےجید علماء شریک ہوتے ہیں اور وہ ایک بہت ہی قابل قدر و قابل وثوق کتاب سے درس دیتے ہیں جو کہ تقریبا تیس منٹ پر مشتمل ہوتا ہے اور اس کے اگلے تیس منٹ میں میٹنگ کے شرکاء عالم سے سوال و جواب کرتے ہیں۔

اس پروگرام کا یہ انداز انتہائی پر اثر اور impactful ہے اس کے ساتھ ہی یہ پروگرام Unity کا پیغام دے رہا ہے اس پروگرام میں ہر مکتبہ فکر کے انسانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ کسی بھی طبقہ سے تعلق رکھنے والے انسان اسمیں شریک ہوکر اپنے سوالات پوچھ سکتے ہیں او اس پر عالم کے ساتھ گفتگو کر سکتے ہیں۔

درحقیقت یہ پروگرام عقلی و فکری بات کو نہ صرف قبول کرتا ہے بلکہ عقل وفکر کی حوصلہ افزائی کرتاہے۔اگر یہ کہا جائے کہ انسانوں کو جھنجھوڑنے اور جگانے کے لیے اس سے موثر پروگرام ترتیب نہیں دیا جاسکتا اس پروگرام کو انسانوں تک پہنچانے میں جو کوشش و دقت اٹھائی جارہی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے یہ ایسی بے لوث خدمت ہےکہ جس کا صلہ لوٹانا انسانوں کے بس کی بات نہیں ۔

پروردگار اس پروگرام کی ٹیم اور جو بھی کسی بھی انداز میں اس کو چلانے میں اور بڑھانے میں شامل ہے سب کو اس عظیم کاوش پر بہترین اجر عطا فرمائے۔پروردگار توفیقات میں اضافہ فرمائے۔آمین

"ریوایول" ایک آن لائن درسگاہ؛ جہاں روزانہ علماء کے درس اور سوالات کے براہ راست جواب دیئے جاتے ہیں

تبصرہ ارسال

You are replying to: .