۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
مرحوم آيۃ اللہ خوشوقت

حوزہ/ خدا رحمت کرے، مرحوم جناب خوشوقت پر، انھوں نے بتایا کہ ایک عارف نے ایک مکاشفے کے دوران دیکھا کہ ایک بلندی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای ۹ نومبر ۲۰۱۶ کے موقع پر اپنے ایک بیان میں فرماتے ہیں کہ: خدا رحمت کرے، مرحوم جناب خوشوقت پر، انھوں نے بتایا کہ ایک عارف نے ایک مکاشفے کے دوران دیکھا کہ ایک بلندی ہے۔

کچھ نوجوان وہاں آتے ہیں اور ایک ہی چھلانگ میں اس بلندی پر پہنچ جاتے ہیں۔ اس عارف نے بھی کئي بار چھلانگ لگائي، لاکھ کوشش کی، لیکن اس بلندی پر نہیں پہنچ سکا اور زمین پر گر گيا۔ بعد میں اس کی سمجھ میں آيا کہ وہ نوجوان ہیں اور وہ خود بوڑھا ہے۔

روحانیت اور معنویت کی دنیا بھی ایسی ہی ہے، عرفان کی دنیا بھی ایسی ہی ہے، خدا کے جمال کی دید اور اس کا مشاہدہ بھی ایسا ہی ہے؛ وہاں بھی جوان کی تیاری زیادہ ہے؛ وہ بہتر طریقے سے پرواز کر سکتا ہے اور زیادہ اونچے راستوں پر چھلانگ لگا سکتا ہے۔ بوڑھے جب تک کوشش کر کے آگے بڑھیں گے تب تک وقت گزر چکا ہوگا اور پھر ان کی توانائي بھی جواب دے جائے گي۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .