جمعہ 4 مارچ 2022 - 01:15
شام میں دہشتگردوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی

حوزہ/ تین شامی فوجیوں کو اسنیپرز نے صوبہ لاذقیہ کے علاقے کرکور میں نشانہ بنایا ہے جبکہ دہشتگردوں کے توپ خانے کی جانب سے قدورہ نامی علاقے پر ہونے والے حملے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام میں روسی مرکز کے نائب سربراہ ایڈمرل اولگ جورالو نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شامی فوج پر مختلف علاقوں میں حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں 12 شامی فوج زخمی ہوئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق تین شامی فوجیوں کو اسنیپرز نے صوبہ لاذقیہ کے علاقے کرکور میں نشانہ بنایا ہے جبکہ دہشتگردوں کے توپ خانے کی جانب سے قدورہ نامی علاقے پر ہونے والے حملے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسی طرح ادلب کے فاطر نامی علاقے میں ایک مزید فوجی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں لایا گیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کی جانب سے کئی دفعہ مختلف علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گی جس کے جواب میں شامی بری اور ہوائی فوج نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha